ہائوس بلڈنگ کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں اپریل کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

گھروں کی تعمیراورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں اپریل کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):گھروں کی تعمیراورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں اپریل کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں گھروں کی تعمیراورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 235ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 16.8فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اپریل میں گھروں کی تعمیراورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 201ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں گھروں کی تعمیراورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر3.2فیصدکی نموہوئی، مارچ میں گھروں کی تعمیراورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے 228ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جواپریل میں بڑھ کر235ارب روپے ہوگئے۔

مزید خبریں