ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 56 پیسے اور پٹرول 2 روپے 27 پیسے فی لٹر سستا،اوگرا کا نوٹیفکیشن

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (منگل) کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (منگل) کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔