ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال غیر متوقع موسم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرتا ہے،اے ڈی زراعت

سیالکوٹ۔ 23 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) سیالکوٹ جواہر علی شیخ نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال غیر متوقع موسم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال سے زراعت میں مثبت …

سیالکوٹ۔ 23 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) سیالکوٹ جواہر علی شیخ نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال غیر متوقع موسم اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال سے زراعت میں مثبت تبدیلی آئی ہے، اس سے پیداور میں اضافہ، اجناس کی مسلسل فراہمی، غذائی تحفظ اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بیجوں کا استعمال مہنگی فصلوں کی متنوع رینج کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور کسانوں کو منافع بخش منڈیوں میں رسائی کا موقع ملتا ہے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اے ڈی زراعت ( توسیع ) نے کہا کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی مینجمنٹ اور کیڑوں پر قابو پانے سے لے کر زرعی ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے خاص طور پر دیہی علاقوں میں بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔