ہالینڈ میں سائیکل سواروں کے لئے اندھیرے میں چمکتے راستے

ایمسٹرڈیم۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) ہالینڈ میں اس وقت سائیکلوں کی تعداد وہاں کے شہریوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے اور ان کی مقبولیت میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی بھی کوشش ہے کہ لوگ گاڑیو وں کی بجائے سائیکلوں پر سفر کریں تاکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ممکن ہو سکے۔ ہالینڈ میں سائیکلسٹ یونین سے تعلق رکھنے والے مارٹن …

ایمسٹرڈیم۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) ہالینڈ میں اس وقت سائیکلوں کی تعداد وہاں کے شہریوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے اور ان کی مقبولیت میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی بھی کوشش ہے کہ لوگ گاڑیو وں کی بجائے سائیکلوں پر سفر کریں تاکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ممکن ہو سکے۔ ہالینڈ میں سائیکلسٹ یونین سے تعلق رکھنے والے مارٹن فان ایس کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان، پالیسی سازوں اور انجینئرز کی وجہ سے ملک میں ماحول دوست اور ونٹر پروف سائیکل ٹریک بنائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق سائیکلنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ ایجادات ان کے ملک میں ہی ہو رہی ہیںسی طرح کی ایک نئی ایجاد فان گوفی روسگارڈا نامی سائیکل ٹریک ہے جو رات کو چکمتا ہے۔ ایسے ایک ٹریک کا افتتاح گزشتہ ماہ کیا گیا ہے۔ اس ٹریک پر ایسے پتھر لگائے گئے ہیں جو سورج کی روشنی سے چارج ہوتے ہیں اور رات کو جگما اٹھتے ہیں۔ اس ٹریک کا نام مشہور مصور فان گوفی روسگارڈا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ان کی ایک پینٹنگ سٹاری نائٹ میں اسی طرح کے ایک راستے کی منظر کشی کی گئی ہے۔ فان گوفی روسگارڈا 125 برس پہلے وفات پا گئے تھے لیکن ان کی یادیں اس چمکتے راستے کے ساتھ زندہ کی گئی ہیں۔ساری رات چمکنے کے لیے ان پتھروں کو تھوڑی بہت بجلی کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ایسے پتھر بھی تیار کر لیں گے، جو ساری رات بغیر بجلی کے روشن رہا کریں گے۔

مزید خبریں