ہانگ کانگ ، رہائشی علاقے میں لگنے والی بدترین آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ، 200افراد لاپتہ

ہانگ کانگ ۔28نومبر (اے پی پی):ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے میں لگنے والی بدترین آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ 200افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق ہانگ کانگ کے سیکرٹری برائے سکیورٹی کرس ٹینگ پنگ-کیونگ نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہانگ کانگ پولیس فورس تائی پو میں وانگ فک کورٹ میں پیش آنے والے آگ کے سانحے کے مکمل …

ہانگ کانگ ۔28نومبر (اے پی پی):ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے میں لگنے والی بدترین آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ 200افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق ہانگ کانگ کے سیکرٹری برائے سکیورٹی کرس ٹینگ پنگ-کیونگ نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہانگ کانگ پولیس فورس تائی پو میں وانگ فک کورٹ میں پیش آنے والے آگ کے سانحے کے مکمل شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کرے گی، جس میں تین سے چار ہفتے لگنے کی توقع ہے۔

سکیورٹی چیف نے کہا کہ آگ سب سے پہلے وانگ چونگ ہاؤس کی نچلی سطح کی پرمیٹر نیٹس میں لگی، جس نے فوم بورڈز کو آگ دی اور تیزی سے دیگر عمارتوں تک پھیل گئی۔ شدید درجہ حرارت نے بانس کے سکافولڈنگ ( scaffolding)کو جلا دیا اور گرنے والے جلتے ہوئے بانس کے ٹکڑوں نے دیگر سکافولڈنگ نیٹس میں بھی آگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ فائر فائٹنگ، ریسکیو اور تلاش کے آپریشن جمعہ کی صبح 10 بجکر 18 منٹ پر مکمل کیے گئے، اس سانحے میں اب تک 128 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہیں۔ پولیس کی تفتیش کے دوران مزید لاشیں برآمد ہونے کا امکان ہے۔

ہانگ کانگ فائر سروس کے ڈائریکٹر اینڈی یینگ یان-کن کے مطابق کل 391 فائر انجنز، 185 ایمبولینسز اور 2,311 فائر اور ایمبولینس اہلکار تعینات کیے گئے۔ 12 فائر فائٹر زخمی ہوئے اور شا ٹن فائر سٹیشن کے ہو وائی ہو (Ho Wai-ho)نے فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی قربانی دی۔

مزید خبریں