بیجنگ ۔27نومبر (اے پی پی):چین کے شہر ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ 100 افراد زخمی اور 279 لاپتہ ہیں۔اے پی اور اے ایف پی کے مطابق ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے بتایاکہ 279 افراد لاپتا ہیں جبکہ 100 زخمی افراد میں 45 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس نے مرمت …
ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی، 100زخمی ،279افراد لاپتہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔27نومبر (اے پی پی):چین کے شہر ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ 100 افراد زخمی اور 279 لاپتہ ہیں۔اے پی اور اے ایف پی کے مطابق ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے بتایاکہ 279 افراد لاپتا ہیں جبکہ 100 زخمی افراد میں 45 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس نے مرمت کے کام کے ذمہ دار ٹھیکیدار ادارے کے دو سینئر عہدیداروں اور ایک انجینئر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق عمارت کی مرمت کے دوران استعمال ہونے والا مواد فائر سیفٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتا تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔آگ نیو ٹیریٹریز کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فک کورٹ کمپلیکس میں لگی، جو بلند عمارتوں کا ایک سلسلہ ہے۔
شعلے بانس کے اسکیفولڈنگ تک پہنچ گئے جو عمارت کی بیرونی تزئین و آرائش کے لیے لگایا گیا تھا۔ اس کمپلیکس میں تقریباً 2,000 اپارٹمنٹس اور 4,000 کے قریب رہائشی موجود ہیں۔








