ہانگ کانگ کی کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی سے اموات ، سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ کا اعلان

ہانگ کانگ۔29نومبر (اے پی پی):ہانگ کانگ کی کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کے نتیجہ میں مرنے والوں کا سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز ہفتہ کو ہو گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اس سلسلہ میں ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے حکومتی عہدیداروں اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ہفتہ کو سرکاری ہیڈ کوارٹر میں ایک یادگاری تقریب میں …

ہانگ کانگ۔29نومبر (اے پی پی):ہانگ کانگ کی کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کے نتیجہ میں مرنے والوں کا سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز ہفتہ کو ہو گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اس سلسلہ میں ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے حکومتی عہدیداروں اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ہفتہ کو سرکاری ہیڈ کوارٹر میں ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی ۔ سوگ کی تقریبات کا آغاز صبح 8 بجے ہوا۔ سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا اور آتشزدگی کے نتیجہ میں مرنے والوں کی یاد میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یہ تقریبات ہانگ کانگ میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر، مرکزی عوامی حکومت کے قومی سلامتی کے تحفظ کے دفتر، چینی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ساتھ ساتھ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ہانگ کانگ گیریژن میں بھی منعقد ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق سوگ کے دوران تین دن تک سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ سرکاری اہلکار غیر ضروری عوامی سرگرمیوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

سوگ کے دوران تمام تفریحی اور جشن کی سرگرمیاں جو حکومت کی طرف سے منعقد کی جاتی ہیں یا جن کی مالی اعانت کی جاتی ہے منسوخ یا ملتوی کر دی جائیں گی۔ حکومت شہر کے تمام 18 اضلاع میں تعزیتی مقامات قائم کرے گی جہاں عوام تعزیتی کتابوں پر دستخط کر سکیں گے اور متاثرین کا سوگ منا سکیں گے۔ہانگ کانگ حکومت کے مطابق رہائشی کمپلیکس میں بدھ کی دوپہر کو لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 128 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں