ہری پور۔ 23 نومبر (اے پی پی):حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہو گیا جس میں 753944 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 392339 مرد اور 361605 خواتین ووٹرز شامل ہیں ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کے کامیاب انعقاد کے لیے حلقے میں 602 پولنگ سٹیشنز قائم کیے ہیں جن …
ہری پور،حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع

مزید خبریں
ہری پور۔ 23 نومبر (اے پی پی):حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہو گیا جس میں 753944 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 392339 مرد اور 361605 خواتین ووٹرز شامل ہیں
،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کے کامیاب انعقاد کے لیے حلقے میں 602 پولنگ سٹیشنز قائم کیے ہیں جن میں 143 خواتین پولنگ سٹیشن،144 مرد اور 315مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں
،الیکشن کمیشن کے مطابق 462 پولنگ سٹیشنز نارمل،100 حساس اور 40 حساس ترین ہیں،انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے 989 مرد اور 917 خواتین پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں تاکہ تمام ووٹرز باآسانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں جبکہ انتخابی عمل مکمل کرنے کے لیے 4414 مرد و خواتین کا عملہ تعینات کیا گیا ہے اسکے علاوہ الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کے لیے بھی کنٹرول روم قائم کیا ہے جو انتخابی عمل کی مکمل نگرانی کرے گا
،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام پولنگ سٹیشنز پر ضرورت کے مطابق پولیس نفری تعینات کر کے الیکشن عملے سے تعاون و امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،پولیس حکام کے مطابق پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات ہیں،علاوہ ازیں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے حلقے کے مختلف مقامات پر ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔








