ہری پور ،بہن کو قتل کرنے والا حقیقی بھائی گرفتار ، آلہ قتل برآمد

62

ہری پور۔ 17 فروری (اے پی پی):تھانہ ٹی آئی پولیس نے بہن کو قتل کرنے والا حقیقی بھائی گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں بٹراسی میں بھائی نے اسلحہ آتشین کے اپنی حقیقی بہن کو قتل کرنے کا افسوسناک واقع پیش آیا ۔

مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302.311 تعزیرا پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلاور ولد اللہ دتہ سکنہ بٹراسی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔