ہری پور۔ 22 نومبر (اے پی پی):ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ (کل)اتوار کو ہو گی۔ پولنگ میں 753،944 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 392،339 مرد اور 361،605 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کے کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے میں 602 پولنگ سٹیشنز قائم کر دئیے ہیں …
ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ (کل)اتوار کو ہو گی

مزید خبریں
ہری پور۔ 22 نومبر (اے پی پی):ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ (کل)اتوار کو ہو گی۔ پولنگ میں 753،944 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 392،339 مرد اور 361،605 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کے کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے میں 602 پولنگ سٹیشنز قائم کر دئیے ہیں جن میں 143 خواتین پولنگ سٹیشن،144 مرد اور 315مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 462 پولنگ سٹیشنز نارمل،100 حساس اور 40 حساس ترین ہیں۔ انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے 989 مرد اور 917 خواتین پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں تاکہ تمام ووٹرز باآسانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل مکمل کرنے کے لیے کل 4414 مرد و خواتین سٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کے لیے بھی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں دوسری جانب ریسکیو 1122 ہری پور بھی انتخاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا طیب عبداللہ کے احکامات کے مطابق ضلع میں تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔








