گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، کام کرنے والے افسران کو کام کرنا ہوگا بصورت دیگر انہیں گھر جانا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ہم نے خیبرپختونخوا کو ایک بدلتا، نکھرتا اور مضبوط صوبہ بنانا ہے، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، کام کرنے والے افسران کو کام کرنا ہوگا بصورت دیگر انہیں گھر جانا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر بلور اور نامزد اضلاع کے مشیر اطلاعات محمود جان بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔پریس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ایک اہم دن تھا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز قومی سطح کا ایپکس کمیٹی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں متعلقہ حکام نے سیکیورٹی اور ترقیاتی امور پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی، نامزد 12 اضلاع کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بھی اجلاس کے شرکاء کو مجوزہ پلان سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ گیس اور گندم سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم نے سیکرٹری خوراک کو جلد اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آقا خیل گندم گودام میں گندم کے معاملے پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، کام کرنے والے افسران کو کام کرنا ہوگا، بصورت دیگر انہیں گھر جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کو ایک بدلتا، نکھرتا اور مضبوط صوبہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 سال تک صوبے کو پیچھے دھکیل دیا ہم نے صوبے کو آگے لے کے جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن ہوگا تو مفامی اور بیرون ملک سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کیلیے آئے گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بھی جائینگے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے ہم اپنے صوبے کے حقوق کا مقدمہ دلیل اور دلائل کی بنیاد پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حقوق کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء پیکج میں اضافہ کیا ہے، پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو تمام مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ1991 میں پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا، لیکن خیبرپختونخوا کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر وفاق نے خیبرپختونخوا کا مؤقف سنا ہے، چشمہ لیفٹ کینال کے پیکج ون اور فور کے ٹینڈرز اگلے ماہ جاری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حقوق کے حصول اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔








