ہنگری کے سفیر کی صدر ایف پی سی سی آئی سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):پاکستان میں ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اور تجارتی حجم بڑھانے، کاروباری وفود کے تبادلے ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات پرگفتگو کی گئی۔ صدر …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):پاکستان میں ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اور تجارتی حجم بڑھانے، کاروباری وفود کے تبادلے ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات پرگفتگو کی گئی۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے زرعی ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اورون ونڈو سہولیات فراہم کر رہا ہے، ہنگری کی کمپنیوں کے لئے توانائی، انفراسٹرکچر، آٹو پارٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، ہنگری کے سرمایہ کار پاکستان کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان بی ٹو بی ملاقاتوں اور مشترکہ بزنس فورمز کا انعقاد کیا جائے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کے لئے موثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے سفیر کا دورہ ایف پی سی سی آئی دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔

اس موقع پر ہنگر ی کے سفیر ذولتان وارگہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دو طرفہ تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں، ہنگری پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، ہنگری کی کمپنیاں جدید زرعی مشینری، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں، دوطرفہ تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دی جائے گی۔ملاقات میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون ، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز و دیگر بھی موجود تھے ۔