ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 8 خوارج جہنم واصل

ہنگو ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر کو ہنگو ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

راولپنڈی۔20ستمبر (اے پی پی):ہنگو ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر کو ہنگو ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی صف اول سے قیادت کرنے والے دو بہادر افسران کیپٹن ابوذر فاروق عمر 23 سال ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی اور لیفٹیننٹ شیراز بابر عمر 22 سال ضلع چکوال کے رہائشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ان کے ساتھ 4 جوانوں نے بھی شہادت پائی۔علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

وفاقی ایپکس کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان کی منظوری سے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں سکیورٹی فورسز کی ملک کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 

مزید خبریں