صنعاء۔15نومبر (اے پی پی):یمن کے وسط کے علاقے البیضاء گورنری میں حوثی گروپ کی طرف سے شروع کی گئی قبائلی جھڑپوں میں 20 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔العربیہ کےمطابق پیر کے روز سے شروع ہونے والی قبائلی جھڑپیں شہر رداع کے قریب بنی زیاد گاؤں میں علی سعید اور الجوابرہ کے خاندانوں کے درمیان اب بھی جاری ہیں۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ جھڑپیں، جن میں درمیانے اور …
یمن کے وسط میں قبائلی جھڑپوں میں 20 افراد جاں بحق اور 34 زخمی

مزید خبریں
صنعاء۔15نومبر (اے پی پی):یمن کے وسط کے علاقے البیضاء گورنری میں حوثی گروپ کی طرف سے شروع کی گئی قبائلی جھڑپوں میں 20 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔العربیہ کےمطابق پیر کے روز سے شروع ہونے والی قبائلی جھڑپیں شہر رداع کے قریب بنی زیاد گاؤں میں علی سعید اور الجوابرہ کے خاندانوں کے درمیان اب بھی جاری ہیں۔
ذرائع نے وضاحت کی کہ جھڑپیں، جن میں درمیانے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، دو خاندانوں کے درمیان پرانے انتقام کی وجہ سے دوبارہ شروع ہوئی ہیں اور قبائلی ثالثی کی کوششوں کے باوجود وقفے وقفے سے بار بار ہو رہی ہیں۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ ان جھڑپوں کی وجہ سے درجنوں خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ گاؤں کے سکولوں میں تعلیم بھی متاثر ہوگئی ہے۔








