یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بعد ا ز ٹیکس منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد اضافہ

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بعد ا ز ٹیکس منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 29.92ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو 2024کی اسی مد ت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے ۔ …

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بعد ا ز ٹیکس منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 29.92ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو 2024کی اسی مد ت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے ۔

2024کی آخری سہ ماہی میں بینک کو28.22ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔ اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 11.95روپے رہی جو 2024کی اسی مدت میں 10.40 روپے تھی ۔ آخری سہ ماہی میں بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 36.14ارب روپے کی ادائیگیاں کیں ،2024کی آخری سہ ماہی میں بینک نے ٹیکسوں کی میں 16.62ارب روپے کی ادائیگیاں کی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بینک کو مجموعی طور پر130ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو 2024کے مقابلے میں 74فیصد زیادہ ہے۔اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 51.91 روپے رہی جبکہ بینک نے گزشتہ سال ٹیکسوں کی مد میں 161 ارب روپے کی ادائیگیاں کی تھیں۔