یوکرینی حملوں سے روسی شہری ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے روسی سرزمین پر یوکرینی مسلح افواج کے بڑھتے حملوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں حالیہ دنوں میں سینٹ پیٹرزبرگ کے علاقے میں کیے گئے حملے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ ۔20اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے روسی سرزمین پر یوکرینی مسلح افواج کے بڑھتے حملوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں حالیہ دنوں میں سینٹ پیٹرزبرگ کے علاقے میں کیے گئے حملے بھی شامل ہیں۔

تاس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریش روس میں یوکرینی مسلح افواج کے بڑھتے حملوں کے باعث شہری ہلاکتوں میں اضافے پر فکرمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے تمام حملے خواہ وہ کہیں بھی ہوں، فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ ترجمان نے زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور شہری آبادی و بنیادی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔