یوکرین روس کے ساتھ موجودہ محاذ پر جنگ بندی کے لیے تیار

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ ایسے امن معاہدے پر رضامند ہو سکتے ہیں جس کے تحت موجودہ محاذِ جنگ پر لڑائی روک کر صورتحال کو منجمد کر دیا جائے۔ شنہوا کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ اس وقت صورتحال کو منجمد کرنا ضروری ہے اور ان کے خیال میں یہ جنگ کے خاتمے کا ایک قابلِ عمل راستہ ہے۔

کیف ۔22اکتوبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ ایسے امن معاہدے پر رضامند ہو سکتے ہیں جس کے تحت موجودہ محاذِ جنگ پر لڑائی روک کر صورتحال کو منجمد کر دیا جائے۔ شنہوا کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ اس وقت صورتحال کو منجمد کرنا ضروری ہے اور ان کے خیال میں یہ جنگ کے خاتمے کا ایک قابلِ عمل راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ جنگ بندی کے بعد یوکرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی ممالک سے سکیورٹی ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم چیز امن ہے، تاہم ایسا امن ضروری ہے جسے سکیورٹی ضمانتوں کی حمایت حاصل ہو۔رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے منگل کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے دوران جنگ بندی کی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔