یوکرین پر سہ فریقی مذاکرات اگلے ہفتے جاری رہیں گے، روس

ماسکو۔26جنوری (اے پی پی):روسی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرین پر سہ فریقی مذاکرات اگلے ہفتے جاری رہیں گے۔ تاس کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین میں جنگ بندی پر سہ فریقی مذاکرات اگلے ہفتے جاری رہیں گے تاہم اس کے لئے ابھی کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ روسی ترجمان نے کہا کہ رابطوں کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے کے …

ماسکو۔26جنوری (اے پی پی):روسی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرین پر سہ فریقی مذاکرات اگلے ہفتے جاری رہیں گے۔ تاس کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین میں جنگ بندی پر سہ فریقی مذاکرات اگلے ہفتے جاری رہیں گے تاہم اس کے لئے ابھی کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

روسی ترجمان نے کہا کہ رابطوں کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے کے لیے مقرر ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین میں جنگ بندی پر 23 جنوری کو سہ فریقی سیکورٹی مشاورت کا پہلادور ابوظہبی میں ہوا تھا ۔اس سلسلہ کا دوسرا دور 24 جنوری کو ہوا ۔روسی مذاکراتی ٹیم کی قیادت روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مین ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ایگور کوسٹیوکوف کر رہے تھے۔

سہ فریقی ورکنگ گروپ کے یوکرینی حصے کی سربراہی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف کر رہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے آئندہ ہفتے سہ فریقی مذاکرات کے نئے دور کے منصوبے کی تصدیق کی۔