یوکرین کو نیٹو کا رکن نہیں ہونا چاہیے، امریکا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے، انہوں نے کیف پر زور دیا کہ وہ روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جے ڈی وینس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’2وے‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں اور ان کے خیال میں اسے اتحاد میں …

واشنگٹن ۔20اکتوبر (اے پی پی):امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے، انہوں نے کیف پر زور دیا کہ وہ روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جے ڈی وینس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’2وے‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں اور ان کے خیال میں اسے اتحاد میں شامل بھی نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی نائب صدر نے یوکرین کو واشنگٹن کا باضابطہ اتحادی قرار دینے سے بھی گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کے علم میں ہے امریکا اور یوکرین کے درمیان کوئی باضابطہ دفاعی اتحاد موجود نہیں ۔روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں کے حوالے سے جے ڈی وینس نے کہا کہ کیف کو یہ حملے بند کرنے چاہئیں۔