امریکی اخبار وال سڑیٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم ایلون مسک نے دیا تھا ۔بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم دیااس سے قبل ایلون مسک نے کہا تھا کہ سپیس ایکس کے زیرِ …
یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ سروسز محدود کرنے کا حکم ایلون مسک نے دیا، وال سٹریٹ جرنل کا انکشاف

مزید خبریں
واشنگٹن ۔21اکتوبر (اے پی پی):امریکی اخبار وال سڑیٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم ایلون مسک نے دیا تھا ۔بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم دیااس سے قبل ایلون مسک نے کہا تھا کہ سپیس ایکس کے زیرِ انتظام مواصلاتی نظام پر کسی بھی قسم کی پابندی کا فیصلہ بالآخر امریکی صدر کی جانب سے کیا جانا تھا۔جرنل نے نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی حکام اور معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے بتایا کہ ایلون مسک نے یوکرینی آلات کے اس نظام سے منسلک ہونے کی رفتار محدود کر دی، جس کے نتیجے میں یوکرین کے بعض ڈرونز غیر موثر ہو گئے۔
دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے منگل کو اصرار کیا کہ پینٹاگون نےیوکرین کے لیے سٹار شیلڈ سروسز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ہدایت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی سہولت واپس نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم نے اس حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے سٹار شیلڈ پر کسی قسم کی پابندی عائد کرنے کی درخواست نہیں کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یہ میں نے نہیں کیا، اور میرا خیال ہے کہ ایلون نے بھی ایسا نہیں کیا۔یاد رہے کہ یوکرین نے گزشتہ ہفتے اس سروس پر پابندیوں کی اطلاع دی تھی، جسے وہ روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔
یہ پیش رفت ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین پر تنقید اور روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں روکنے کے مطالبے کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آئی۔یوکرین میدانِ جنگ میں مواصلاتی رابطوں، روس کے زیرِ قبضہ علاقوں پر درمیانے فاصلے تک حملوں اور اپنے انٹرسیپٹر ڈرونز کے لیے سٹار شیلڈ استعمال کرتا ہے۔ یہ سٹارلنک کی فوجی مقاصد کے لیے تیار کردہ سیٹلائٹ سروس ہے۔ یوکرین سپیس ایکس کے عام شہریوں کے لیے فراہم کردہ سٹارلنک سیٹلائٹ نظام سے بھی استفادہ کرتا ہے۔








