لاہور۔21نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ یو ای ٹی دنیا کی صف اول کی جامعات میں شامل ہے ۔ملک کی ترقی میں طلبا اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف …
یو ای ٹی دنیا کی صف اول کی جامعات میں شامل ہے ،ملک کی ترقی میں طلبا اپنا بھر پور کردار ادا کریں، گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔21نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ یو ای ٹی دنیا کی صف اول کی جامعات میں شامل ہے ۔ملک کی ترقی میں طلبا اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے32ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ یو ای ٹی دنیا کی صف اول کی جامعات میں شامل ہے اور اس کا نام عالمی رینکنگ میں205ویں پوزیشن پر تعلیمی و تحقیقی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کو مالی اور انتظامی بحران سے نکالنے کا سہرا وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کو جاتا ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد منیر کی وژنری قیادت نے ادارے کو نئی شناخت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں ترقی کے لئے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا بہت ضروری ہے۔ گورنر پنجاب نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو آ پ سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ آپ مختلف شعبوں میں نئی ایجادات کر کے ملک و قوم کو اعلی مقام دلاسکتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ اس باوقار ادارے سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف لازوال خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ جیت کر اپنی عسکری برتری ثابت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی عالمی سطح پر پاکستان کی بہادر افواج کی مثالیں دی جاتی ہیں۔








