یہودی آبادکاروں کا مغربی کنا رے میں گاؤں پر حملہ ، 2فلسطینیوں کو گولی مار دی

مقبوضہ بیت المقدس۔13فروری (اے پی پی):یہودی آبادکاروں نے مغربی کنا رے کے علاقے میں نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عسیرہ القبلیہ پر حملہ کر کے2 فلسطینیوں کو گولی مار دی، ایک کار جلا دی اور گھر پر مولوتوف کاک ٹیل پھینکے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ شب کئے جانے والے حملے کے دوران2فلسطینیوں کو گولی مار دی۔ اسرائیلی بستی یت زہار سے آنے والے …

مقبوضہ بیت المقدس۔13فروری (اے پی پی):یہودی آبادکاروں نے مغربی کنا رے کے علاقے میں نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عسیرہ القبلیہ پر حملہ کر کے2 فلسطینیوں کو گولی مار دی، ایک کار جلا دی اور گھر پر مولوتوف کاک ٹیل پھینکے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ شب کئے جانے والے حملے کے دوران2فلسطینیوں کو گولی مار دی۔ اسرائیلی بستی یت زہار سے آنے والے مسلح حملہ آوروں نے ایک کار کو بھی آگ لگا دی اور ایک گھر پر آگ لگانے والے دیسی ساختہ بموں سے حملہ کیا۔ نابلس کے قریب حوارہ قصبے میں اسرائیلی آباد کاروں نے ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی جب کہ الخلیل کے جنوب میں مسافر یتہ کے علاقے میں اسرائیلی آباد کاروں نے دو عمارتوں اور ایک بھیڑوں کے باڑے کو بھی مسمار کر دیا،حملہ آوروں نے درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور کسانوں کو ہراساں کیا۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کے تشدد پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج بڑھ رہا ہے، برطانیہ نے پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں4افراد کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔

مزید خبریں