سیالکوٹ میں 197 کسانوں کو سپر سیڈرز پر رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور 161.34 ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی
197 کسانوں کو سپر سیڈر کی خریداری پر 161.34 ملین روپے کی سبسڈی کیلئے قرعہ اندازی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 17 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں 197 کسانوں کو سپر سیڈرز پر رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور 161.34 ملین روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ قرعہ اندازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین نے کی جبکہ سپر سیڈرز پر سبسڈی محکمہ زرعی انجینئرنگ سیالکوٹ کی نگرانی میں دی جائے گی۔
ایک سپر سیڈر کی قیمت 13 لاکھ اور 65 ہزار روپے ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے آٹھ لاکھ اور 19 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔ پروگرام کیلئے 229 درخواستیں وصول ہوئیں جبکہ سکروٹنی کے بعد 32 درخواستیں رد کر دی گئیں۔ قرعہ اندازی کسانوں کو سپر سیڈرز پر سبسڈی کی تقسیم پر ترجیح کیلئے کی گئی۔








