اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ ملک میں 26ملین آؤٹ آف سکول چلڈرن ہیں،اس تشویشناک صورتحال پر قابو پانے لئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کمپیریٹیو ایجوکیشن سوسائٹی آف ایشیا (سی ای ایس اے ) کے باہمی تعاون سے 14ویں دو سالہ بین الاقوامی …
26 ملین آؤٹ آف سکول چلڈرن کو تعلیمی دھارے میں لانے کے اقدامات جاری ہیں، فرح ناز اکبر

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ ملک میں 26ملین آؤٹ آف سکول چلڈرن ہیں،اس تشویشناک صورتحال پر قابو پانے لئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کمپیریٹیو ایجوکیشن سوسائٹی آف ایشیا (سی ای ایس اے ) کے باہمی تعاون سے 14ویں دو سالہ بین الاقوامی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ آؤٹ آف سکول چلڈرن کو تعلیمی دھارے میں لانے کے لئے حکومت مادری زبانوں میں نصاب بنانے اور مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ جن بچوں کو اردو اور انگلش میں تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، ان کا رجحان بڑھے، یہی نہیں اقلیتی طبقات کے لئے بھی الگ مضامین ترتیب دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کی تعلیم کی اشد ضرورت ہے، ایشیاء کے مختلف ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں اور پائیدار پالیسی مرتب کی جائے۔
فرح ناز اکبر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کی کانفرنس سے مختلف اصلاحات، پالیسیوں، کامیابیوں اور ناکامیوں کی نشاندہی کی جائے گی جو ہمارے لئے آگے بڑھنے کا راستہ متعین کریں گیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں 2030 آنے کو ہے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق میاری تعلیم اور تعلیم تک رسائی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مسائل کا ادراک ہے، پالیسیاں بھی بنائی گئی ہیں اس کے حل کے لئے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
صدرر کمپیریٹیو ایجوکیشن سوسائٹی آف ایشیاء نے کانفرنس ڈاکٹر ایڈورڈ وکر کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ اس سال کانفرنس کا مرکزی موضوع ”جامع اور مساوی تعلیم کے لئے درپیش چیلنجز” مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد خطے میں تعلیم کے میدان میں مساوات، شمولیت اور پائیداری کے فروغ کے لیے عملی تحقیق اور پالیسی تجاویز پیش کرنا ہے۔
سیکرٹری جنرل کمپیریٹیو ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق نے شرکاء کو تعلیمی ٹیکنالوجی، خصوصی تعلیم، ابتدائی بچپن کی نشوونما اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز ) کے تناظر میں خطے کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیلات کا اظہار کیا۔اس کانفرنس میں دو سو سے زائد بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔








