جدہ۔22نومبر (اے پی پی):جدہ کے مرکزی تاریخی علاقے میں ریڈ سی میوزیم کا افتتاح 6 دسمبر کو کیا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق میوزیم اتھارٹی نے کہا کہ جدہ شہر کے پرانے تاریخی علاقے ’’البلد‘‘ کے قدیم مقامات اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکوکے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں ۔ وزیر ثقافت اور میوزیم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین شہزادہ بدر …
جدہ کا تاریخی ریڈ سی میوزیم مکمل ، 6 دسمبر کو افتتاح کیا جائے گا

مزید خبریں
جدہ۔22نومبر (اے پی پی):جدہ کے مرکزی تاریخی علاقے میں ریڈ سی میوزیم کا افتتاح 6 دسمبر کو کیا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق میوزیم اتھارٹی نے کہا کہ جدہ شہر کے پرانے تاریخی علاقے ’’البلد‘‘ کے قدیم مقامات اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکوکے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں ۔
وزیر ثقافت اور میوزیم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے کہا کہ ریڈ سی میوزیم مملکت کے ویژن 2030 سے مطابقت رکھتا ہے جو ہمارے قومی ورثے کے تحفظ اور ثقافت ، فنون و تعلیم کے ذریعے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہوئے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بحرالاحمر میوزیز جدہ کے قدیم علاقے باب النبط میں بنایا گیا ہے جو کسی زمانے میں بندرگاہ کااہم حصہ مانا جاتا تھا جہاں عازمین بحری جہازوں سے دنیا کے مختلف ممالک سے جدہ پہنچا کرتے تھے۔
میوزیم کو جدید انداز میں اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس کی قدیمی ساخت اورشناخت برقرار رہے جو جدہ کا دروازے کے طورپر عہدِ رفتہ میں مشہور تھی۔میوزیم میں ایک ہزار سے زائد آثار قدیمہ موجود ہیں جنہیں 23 ہالوں میں اس طرح رکھا گیا ہے کہ ان کے بارے میں مکمل تفصیلات سے زائرین آگاہ ہو سکیں۔








