گورنر سندھ سے وزیراعلی سیدمراد علی شاہ کی ملاقات، سسر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور ان کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

کراچی۔ 17 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور ان کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے گورنر سندھ اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور سندھ حکومت گورنر سندھ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔