اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1540 کے جائزے کےلئے بلائی گئی مشاورتی اجلاس سے خطاب

اقوام متحدہ ۔ 26 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے اور اس سلسلے میں کافی پیشرفت بھی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یہ بات گزشتہ …

اقوام متحدہ ۔ 26 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے اور اس سلسلے میں کافی پیشرفت بھی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1540 کے جائزے کےلئے بلائی گئی باضابطہ مشاورت کے موقع پر کہی۔ یہ قرارداد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاﺅ ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام اور ان ہتھیاروں کے ریاستوں اور غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں تک پہنچنے سے روکنے کےلئے شفاف اور منصفانہ حل کے ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس قرارداد کے نفاذ کےلئے عملی اقدامات کئے ہیں اوراس ضمن میں قانونی ، ریگولیٹری، انتظامی اور ادارہ جاتی سطح پر اقدامات کو یقینی بنایاگیاہے۔

Leave a Reply