اسلام آباد ۔ 26 جون(اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کیساتھ انتخابی اتحاد اور جماعت اسلامی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بہترین نتائج حاصل ہونگے، جن حلقوں میں جماعت قیادت نے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگی امیدوار اتحادی امیدواروں کے حق میں …
آزاد کشمیر الیکشن ۔ مسلم لیگ(ن) ، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کیساتھ انتخابی اتحاد ، جماعت اسلامی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بہترین نتائج حاصل ہونگے، مسلم لیگی امیدوار اتحادی امیدواروں کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لیں، ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون(اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کیساتھ انتخابی اتحاد اور جماعت اسلامی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بہترین نتائج حاصل ہونگے، جن حلقوں میں جماعت قیادت نے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگی امیدوار اتحادی امیدواروں کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لیں ،ان حلقوں کے مسلم لیگی کارکنوںکے حقوق اور مسائل کے حل کی ذمہ داری قیادت خود پوری کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب ہاﺅس میں حلقہ ایل اے19-راولاکوٹ شہر اور ایل اے20-تھوراڑ سے مسلم لیگی ٹکٹ کے امیدواران سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی سے مجوزہ اتحاد کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔







