ننکانہ صاحب۔26جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اتوار کو تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی علاقے میں اپنے اعزا ز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں تیز ترین ترقی اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل وزیر اعظم محمدنواز شریف کے وژن کا آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا …
تیز ترین ترقی اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل وزیر اعظم کے وژن کا آئینہ دار ہیں، برجیس طاہر

مزید خبریں
ننکانہ صاحب۔26جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اتوار کو تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی علاقے میں اپنے اعزا ز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں تیز ترین ترقی اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل وزیر اعظم محمدنواز شریف کے وژن کا آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا محمدنواز شریف نے اسی وژن کے تحت 90 کی دہائی میں پاکستان میں موٹروے کا پروجیکٹ شروع کیا اور اُس وقت یہ نواز شریف کی ہی قیادت تھی کہ جس نے سڑکوں کے اس نیٹ ورک کو چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک پھیلانے کی بات کی تھی لیکن اُس وقت مخالف عناصر نے اس منصوبے کو نواز شریف کا خیالی تصور گرادنتے ہوئے اسے رد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وژنری قیادت کو علم تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان دفاعی شعبے کے بعد معاشی شعبے میں بھی ناقابل تسخیربن جائے گا۔







