اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائےگا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن …
ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائےگا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن ہے ، جی ایس پی پلس کی تجارتی مراعات اور اس سے متعلق پاکستان پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق یورپی یونین سے مسلسل رابطے میں ہیں ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے وزارت انسانی حقوق کے نومتعین وزیر کامران مائیکل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








