وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بوجہ عید تعطیلات بینکوں کے بند رہنے سے عوام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ وزیر خزانہ نے پیر کو ایک ملاقات کے دوران ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سعید احمد کو اس ضمن میں عوامی خدشات سے آگاہ کیا اور کہا …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بوجہ عید تعطیلات بینکوں کے بند رہنے سے عوام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ وزیر خزانہ نے پیر کو ایک ملاقات کے دوران ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سعید احمد کو اس ضمن میں عوامی خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بینک تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے اے ٹی ایم کی سہولت کو یقینی بنائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اے ٹی ایم میں وافرکیش موجود ہو۔ علاوہ ازیں تعطیلات سے پہلے بھی تمام بینک عوام کو اپنی رقوم نکلوانے کےلئے مکمل سہولیات مہیا کریں اورتمام عملہ تندہی سے اپنے فرائض انجام دے اور متعلقہ کاﺅنٹر پر دفتری اوقات کار کے دوران عملہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply