اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ارجنٹینا کی وزیر خارجہ سسانا ملکورا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور نیو کلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کے معاملہ پر بات چیت کی۔ انہوں نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی اہلیت پر روشنی ڈالی اور این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی …
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا ارجنٹینا کی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ارجنٹینا کی وزیر خارجہ سسانا ملکورا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور نیو کلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کے معاملہ پر بات چیت کی۔ انہوں نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی اہلیت پر روشنی ڈالی اور این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت سے متعلق غیر امتیازی طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ارجنٹینیا کی وزیر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو بتایا کہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے موجودہ چیئرمین ایمبسڈر رافیل مارریا نوگراسی نے انہیں ان معاملات پر مکمل بریفنگ دی۔








