اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف پر اپوزیشن کے الزامات کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ وزیراعظم کے خلاف مہم ہے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز ایک مخصوص شخص کےلئے ہیں …
پانامہ پیپرز کے بعد محمد نواز شریف پر اپوزیشن کے الزامات کرپشن کے خلاف نہیں، وزیراعظم کے خلاف مہم ہے‘ طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف پر اپوزیشن کے الزامات کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ وزیراعظم کے خلاف مہم ہے۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز ایک مخصوص شخص کےلئے ہیں جو ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ حکومتی ٹی او آرز جامع اور شفاف ہیں جن سے شفاف تحقیقات کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں جبکہ دہشت گردی‘ انتہا پسندی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کےلئے بھی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔








