اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاج کے حق کا احترام کرتی ہے کیونکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں سیاست کر رہے ہیں اور عوام نے ہمیشہ …
وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاج کے حق کا احترام کرتی ہے کیونکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں سیاست کر رہے ہیں اور عوام نے ہمیشہ ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ تیسری بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی تیاری کر رہی ہے حالانکہ یہ دونوں جماعتیں ماضی میں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز پر اپوزیشن بلاوجہ شور شرابہ کر رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن پھر بھی انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو تحقیقات کیلئے پیش کر دیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہم جامع اور بلا امتیاز احتساب کے حق میں ہیں اس لئے پاناما پیپرز میں نام آنے والے تمام لوگوں کا شفاف اور جامع احتساب ہونا چاہیے۔








