اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) برطانیہ کی شہزادی ملکہ الزبتھ دوئم کوئینز ینگ لیڈر 2016ءکے اعزازات دو پاکستانیوں زینب بی بی اور محمد عثمان خان کو دیئے گئے ہیں، دونوں نوجوان پاکستانیوں کو یہ اعزازات بکنگھم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں دیئے گئے۔ شہزادہ ہیری نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جو دولت مشترکہ کے ان غیر معمولی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے …
اپنی کمیونٹی میں پائیدار تبدیلی لا نے کے صلے میںپاکستانی زینب بی بی اور محمد عثمان خان کو”الزبتھ دوئم کوئینز ینگ لیڈر 2016ءایوارڈ“ حاصل
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) برطانیہ کی شہزادی ملکہ الزبتھ دوئم کوئینز ینگ لیڈر 2016ءکے اعزازات دو پاکستانیوں زینب بی بی اور محمد عثمان خان کو دیئے گئے ہیں، دونوں نوجوان پاکستانیوں کو یہ اعزازات بکنگھم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں دیئے گئے۔ شہزادہ ہیری نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جو دولت مشترکہ کے ان غیر معمولی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی جو اپنی کمیونٹی میں پائیدار تبدیلی لا رہے ہیں۔ پیر کو موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اس تقریب میں سابق وزیراعظم اور کوئن ایلزبتھ ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ کے چیئرمین سرجان میجر، ڈیوڈ بیکم اور سر لینی ہیری بھی شامل تھے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشنر سید ابن عباس نے بھی بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اعزاز جیتنے والے نوجوان پاکستانیوں سے ملاقات کی اور اس عالیشان اعزاز کے حصول کیلئے کی جانے والی ان کی کوششوں کو سراہا۔








