اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں بدعنوانی اوربدانتظامی کا دہایوں پر پھیلے دور کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اور 21 جولائی کو کشمیر کے عوام کرپٹ اور بدعنوان قائدین کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔انہوںنے یہ بات منگل کو اسلام آباد میں مختلف کشمیری نمائندہ وفود سے …
آزادکشمیر میں بدعنوانی اوربدانتظامی کا دہایوں پر پھیلے دور کے خاتمے کا وقت آن پہنچا، برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں بدعنوانی اوربدانتظامی کا دہایوں پر پھیلے دور کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اور 21 جولائی کو کشمیر کے عوام کرپٹ اور بدعنوان قائدین کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔انہوںنے یہ بات منگل کو اسلام آباد میں مختلف کشمیری نمائندہ وفود سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آزادکشمیر میں برسر اقتدار رہنے والے خاندانوں اور سیاسی جماعتوں نے محض ذاتی مفادات کو ہمیشہ پروان چڑھایا اور عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے کبھی مخلص کوشش نہیں کی۔








