مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماﺅں کی اے پی پی سے گفتگو

وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف دائرریفرنسز بدنیتی پر مبنی اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش ہے، ریفرنس دائر کرنے والے کوئی الزام ثابت نہیں کر سکیں گے اور انہیں منہ کی کھانا پڑے گی مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماﺅں کی اے پی پی سے گفتگو اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماﺅں نے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک …

وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف دائرریفرنسز بدنیتی پر مبنی اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش ہے، ریفرنس دائر کرنے والے کوئی الزام ثابت نہیں کر سکیں گے اور انہیں منہ کی کھانا پڑے گی
مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماﺅں کی اے پی پی سے گفتگو اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماﺅں نے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کو بدنیتی پر مبنی اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے والے کوئی الزام ثابت نہیں کر سکیں گے اور انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔ منگل کو ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت کا ریکارڈ ہمیشہ صاف شفاف رہا ہے۔ ریفرنس دائر کرنے والے کوئی الزام ثابت نہیں کر سکیں گے اور انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں مقابلہ ہو یا قانونی لڑائی ہو ،انشاءاللہ فتح مسلم لیگ (ن) اور ہمارے قائد نواز شریف کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پراخلاقی اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے یہ موقع نہیں تھا کہ جب وزیراعظم پاکستان ہارٹ سرجری جیسے بڑے آپریشن کے بعد علاج کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں تو ان کے خلاف ریفرنس دائر کر دئیے جائیں۔

Leave a Reply