اسلام آباد۔ 28 جون (اے پی پی) سابق سفارتکار اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے ڈائڑیکٹر جنرل مسعود خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کیساتھ امن میں سنجیدہ ہے تو مزاکاتی عمل میں پہل کرے کیونکہ پاکستان میں جمہوری منتخب حکومت قائم ہے جو تمام فیصلوں کی صلاحیت رکھتی ہے۔ منگل کو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے انٹرویو پر رد عمل کا اظہار کرتے …
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائڑیکٹر جنرل مسعود خان کا بھارتی وزیر اعظم کے انٹرویو پر رد عمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 28 جون (اے پی پی) سابق سفارتکار اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے ڈائڑیکٹر جنرل مسعود خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کیساتھ امن میں سنجیدہ ہے تو مزاکاتی عمل میں پہل کرے کیونکہ پاکستان میں جمہوری منتخب حکومت قائم ہے جو تمام فیصلوں کی صلاحیت رکھتی ہے۔ منگل کو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے انٹرویو پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسعود خان نے بھارتی وزیر اعظم کو یاد دیانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم ان سے صرف ایک ٹیلی فون کال کی دوری پر ہیں، اگر وہ قریب آنا چاہیں تو مذاکراتی عمل فوری شروع کیاجاسکتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کو دیگر ’ایکٹرز‘ کی جانب دیکھنا نہیں چاہیئے۔ بھارتی وزیر اعظم نے ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاتھا کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اسلام آباد میں کس کے ساتھ مذکرات کئے جائیں۔ مسعود خان نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم صرف ایک کال کی دوری پر ہیں، انہیں دیگر ’ایکٹرز‘کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہیں۔








