اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان تمام ملکوں کیساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے، دیگر ملکوں کی ناکامیوں کیلئے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں، افغانستان کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے، مستحکم افغانستان پاکستان کے بہتر مفاد …
وزیر اعظم معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا سیمنار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان تمام ملکوں کیساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے، دیگر ملکوں کی ناکامیوں کیلئے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں، افغانستان کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے، مستحکم افغانستان پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتاز مقرر پروفیسر ایناطول، ممتاز صحافی اور مبصر زاہد حسین کے علاوہ چیئر مین انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز ہمایوں اختر خان نے بھی اظہار خیا ل کیا۔ طارق فاطمی نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہےے کہ دوسرے ممالک کے ناکامیوں کو پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ افغانستان سے اچھے تعلقات قائم کئے جائے اور ےہ کوشش آئندہ بھی جاری رہے گی ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں چیئر مین آئی پی آر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے ایک مستقل اور پائیدار خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔ہما








