موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام سمیت ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لئے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے بہت بہتر ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام سمیت ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے اور ملکی اندھیروں کے خاتمے کے لئے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام سمیت ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے اور ملکی اندھیروں کے خاتمے کے لئے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے کافی بہتر ہے جس کی معیشت بھی مستحکم ہو رہی ہے اور یہاں امن و امان کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ پاکستانی معیشت کے استحکام کو عالمی ادارے بھی سراہتے ہیں جبکہ پاکستان کی دہشت گردی و انتہا پسندی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی عالمی برادری سراہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply