اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے کارکن اور عوام الیکشن میں دھاندلی کی تمام کوششوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے، عوام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیں‘ وزیراعظم نواز شریف کے تعمیر و ترقی کے اقدامات سے 2018ءمیں پاکستان میں دوبارہ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کی پنجاب ہاﺅس میں ایل اے 11 چڑھوئی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں اوردیگر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے کارکن اور عوام الیکشن میں دھاندلی کی تمام کوششوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے، عوام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیں‘ وزیراعظم نواز شریف کے تعمیر و ترقی کے اقدامات سے 2018ءمیں پاکستان میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئے گی‘ مسلم لیگی کارکن آزاد کشمیر حکومت یا کسی دوسری پارٹی کی انتخابی مہم میں ملوث آزاد کشمیر حکومت کے تمام سرکاری افسران کی حلقہ وار فہرستیں مرتب کریں ، ملوث افسران نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، سرکاری ملازمین کسی کے ذاتی نہیں ریاست کے ملازم ہیں ، وزیراعظم نواز شریف کے تعمیر و ترقی کے اقدامات سے 2018ءمیں پاکستان میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئے گی تاہم اس وقت ہم مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کا پرچم سربلند دیکھنا چاہتے ہیں، قیادت کا اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے۔








