لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ترکی کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر طرح …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی استنبول خودکش دھماکوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ترکی کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔








