اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر ایلاالوان نے پاکستان میں پولیو کی روک تھام اور یونیورسل ہیلتھ کوریج میں پیش رفت پر وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر ایلاالوان نے بدھ کو وزارت صحت میں سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی جس کے دوران …
عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ کی وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر ایلاالوان نے پاکستان میں پولیو کی روک تھام اور یونیورسل ہیلتھ کوریج میں پیش رفت پر وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر ایلاالوان نے بدھ کو وزارت صحت میں سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر مملکت نے ایلاالوان کو بتایا کہ پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج اور بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام میں کئی بڑی شروعات کی گئی ہیں اور اس وقت صحت کے شعبہ کو مضبوط بنانے اور پیش رفت کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر شراکت داری اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت نے ملاقات کے دوران پاکستان کے صحت کے شعبہ کے مشترکہ جائزہ کیلئے عالمی دارہ صحت کی معاونت کو سراہا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بہتری لانے کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون کی تعریف کی۔








