وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے تمام صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان،آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے نمائندوں کو ہدایات کی ہے کہ پاکستان کے موجودہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کےلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پانچ سالہ گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے تمام صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان،آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے نمائندوں کو ہدایات کی ہے کہ پاکستان کے موجودہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کےلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پانچ سالہ گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام پاکستان کوعالمی حدت میں اضافہ کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں، خاص کر سیلاب، تیز اور بے ترتیب بارشوںاور زمینی کٹاو کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلئے شروع کیا گیا ہے اور ہمیں اس اہم قومی پروگرام کے تحت جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرکے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے ملکی معیشت، لوگوںکی زندگیوں اور انے کے ذرائع معاش کو تحفظ دینا ہوگا۔

Leave a Reply