اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ میں کسی پاکستانی شہری کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اتاترک ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ میں …
استنبول دہشت گرد حملہ میں کسی پاکستانی شہری کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ میں کسی پاکستانی شہری کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اتاترک ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی میں پاکستانی قونصل خانہ کا عملہ متعلقہ حکام اور ترک گورنر آفس سے مسلسل رابطہ میں ہے۔








