وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکرٹری شفقت جلیل کا اجلاس سے خطاب

جدہ ۔ 24 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے ثقافت اور اطلاعات کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ یمن میں قانون کی حکمرانی کیلئے تعاون کرنے والے اتحاد نے یمن کے 85 فیصد علاقوں کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ حوثیوں کی اعلیٰ قیادت کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز اتحادی ممالک کے وزرائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا …

جدہ ۔ 24 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے ثقافت اور اطلاعات کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ یمن میں قانون کی حکمرانی کیلئے تعاون کرنے والے اتحاد نے یمن کے 85 فیصد علاقوں کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ حوثیوں کی اعلیٰ قیادت کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز اتحادی ممالک کے وزرائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتحادی ممالک کے میڈیا کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک یمن میں عوام کے تحفظ کیلئے کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے پر عزم ہیں تاکہ یمن میں قانونی حکومت کی مدد کی جاسکے جو دہشتگردوں کے خلاف نبردآزما ہے۔اجلاس میں پاکستان سمیت فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے اطلااعات و نشریات اور وفود نے شرکت کی۔