اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان علاقائی رابطوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستان افغانستان کیساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون،تجارت میں اضافے اور مواصلاتی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ یہاں پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر حضرت عمر …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی افغانستان کے سفیر حضرت عمر ذاخیل وال سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان علاقائی رابطوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستان افغانستان کیساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون،تجارت میں اضافے اور مواصلاتی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ یہاں پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر حضرت عمر ذاخیل وال سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے بدھ کو وزارت خزانہ میں ان سے ملاقات کی۔ افغان سفیر نے اس موقع پر طورخم سرحد پر ہونے والے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملک اس قسم کے واقعات سے بچنے کیلئے قریبی ربطے جاری رکھیں گے۔








