لاہور۔24 جون(اے پی پی )نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کا منصفانہ ، شفاف،غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گااورانشاءاللہ نگران حکومت اپنی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی-انہوں نے کہا کہ ہم پر جو قومی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، اسے نبھانے میں قوم …
نگران حکومت کی پہلی ترجیح منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد ہے ،ا حسن عسکری
لاہور۔24 جون(اے پی پی )نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کا منصفانہ ، شفاف،غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گااورانشاءاللہ نگران حکومت اپنی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی-انہوں نے کہا کہ ہم پر جو قومی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، اسے نبھانے میں قوم کو مایوس نہیں کریںگے ۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دینے ہیں اورعام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے ہیں اور اس حوالے سے نگران حکومت نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے









