اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سٹریٹجک اور …
افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہےں،تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے،ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سٹریٹجک اور تاریخی تعلقات ہیں جو دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہیں اس لئے ضروری ہے کہ افغان مہاجرین اور بارڈر مینجمنٹ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، ہمیں سٹریٹجک گہرائی کو سٹریٹجک علیحدگی میں نہیں بدلنا چاہیے اور افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے کو دوستانہ ماحول میں حل کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی دہائیاں افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی ہے اس لئے اب افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل بھی احترام اور باوقار ہونا چاہیے، پہلے پاکستان اور افغانستان کو اپنے مسائل کو حل کرنا چاہیے، دہشتگردی خودبخود ختم ہو جائے گی اور افغان مہاجرین واپس اپنے وطن چلے جائیں گے۔








