وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپچ سے ملاقات، پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کو آپریشنلائز کرنے پر تبادلہ خیال کیا،پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کو بھی ایکوئٹی شراکت دارکی حیثیت سے شرکت کی دعوت

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپچ نے پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کو آپریشنلائز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو بتایا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی ضرورت ہے اور حکومت انفراسٹرکچر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپچ نے پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کو آپریشنلائز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو بتایا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی ضرورت ہے اور حکومت انفراسٹرکچر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے فنانسنگ کے نئے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ بھی اسی طرح کی ایک کوشش ہے اور حکومت کی ترجیح ہے کہ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اس فنڈ کو آپریشنل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں مختلف باہمی اور کثیر جہتی شراکت داروں کی شمولیت کا امکان ہے۔ انہوں نے پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کو بھی ایکوئٹی شراکت دارکی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی۔

Leave a Reply